لاہور( کامرس رپورٹر)ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے چیئرمین قاری حبیب الرحمن زبیری نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات کے حل کے بغیر معاشی معاملات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔2007 سے ہمارا قرضہ بڑھتا جارہا ہے جو بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ خسارے کی وجہ یہ بھی ہے کہ ہمارے اخراجات آمدن کے برابر نہیں، برآمدات بڑھانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے تناظر میں منعقدہ مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے صدر زوہیب الرحمن زبیری،سینئر نائب صدر عاشق علی رانا،نائب صدر واصف علی شیخ،جنرل سیکرٹری سید حسن علی قادری،فنانس سیکرٹری سیف الرحمن زبیری ،جوائنٹ سیکرٹری عبدالرحمن و دیگر بھی موجود تھے۔