بجٹ میں فرنیچر سیکٹر کو مکمل صنعت کا درجہ دیا جائے:میاں کاشف اشفاق 

Jun 03, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے حکومت پر زور دیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں فرنیچر سیکٹر کو مکمل صنعت کا درجہ دیا جائے۔گزشتہ روز بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹس کی یہ تبدیلی برآمدات کے فروغ اور معاشی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے۔ فرنیچر سیکٹر میں برآمدات اور زر مبادلہ کمانے کا بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے مگر یہ صنعت کی رسمی شناخت اور سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے پسماندہ ہے۔ اس صلاحیت سے بھر پور استفادہ کیلئے حکومت فرنیچر سیکٹر کو صنعت کا درجہ دیتے ہوئے اس کیلئے مراعات کا ایک جامع پیکج متعارف کرائے۔ ان مراعات میں ٹیکس میں چھوٹ، خام مال پر سبسڈی اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کیلئے کریڈٹ تک آسان رسائی شامل ہے۔

مزیدخبریں