سٹیٹ لائف سوسائٹی کا اجلاس، ایجنڈا کثرت رائے سے منظور

Jun 03, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر) سٹیٹ لائف انشورنس ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لاہور کا خصوصی اجلاس عام ہوا ۔ اجلاس کی صدارت صدر کرنل(ر) مبین عباس صفدر نے کی۔ تقریب میں جنرل سیکرٹری محمد کاشف ، فنانس سیکرٹری یونیب غضنفر میاں و مینجمنٹ کمیٹی بھی موجود تھی۔ خصوصی اجلاس عام میں محکمہ کو آپریٹو کی جانب سے ڈپٹی رجسٹرار محمد ساجد، سرکل رجسٹرار و دیگر سٹاف نے بھی شرکت کی۔ سپیشل جنرل میٹنگ میں ممبران بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ سوسائٹی کے فیز 1اور فیز 2کے مرکز کا ایجنڈا زیر بحث آیا جو کہ کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ۔ صدر مبین عباس صفدر نے ایجنڈا پیش کیا جس میں سوسائٹی کو ایک سٹی میں انضمام کرنے کیلئے ووٹنگ کروائی گئی جس کی نگرانی ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو محمد ساجدو دیگر سٹاف نے کی۔ ممبران کی جانب سے ایک سٹی کے حق میں ووٹ دیئے گئے۔ لوگوں نے ایک سٹی پر اعتماد کا اظہار کیا اور مینجمنٹ کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا۔

مزیدخبریں