لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران کی ہدایت پر گزشتہ روز شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری نے سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔تمام ڈویژنل ایس پیز اپنے اپنے علاقہ جات میں گرجا گھر وں، پارکوں،حساس مقامات کے علاوہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیتے رہے۔گرجا گھروں اور پارکوں میں تمام افراد کو جسمانی تلاشی کے بعدداخلے کی اجازت دی گئی۔
شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ‘بھاری نفری تعینات
Jun 03, 2024