20870ای چالان نادہندہ گاڑیوں سے ایک کروڑ سے زائد جرمانہ وصول  

لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ ایک ماہ میں 20 ہزار 870 ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کر کے ایک کروڑ سے زائد جرمانہ وصول کیا ہے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ ماہ مئی کے دوران 20 ہزار 870 ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی اورایک کروڑ سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا۔ سینکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بھی بند کی گئیں۔کریک ڈاؤن کے دوران پچاس، ساٹھ، ستر سے زائد ای چالان والی متعدد گاڑیاں پکڑی گئیں۔لاہور ٹریفک پولیس کی پانچ ٹیمیں شہر کے مختلف چوکوں اور مصروف شاہراہوں پر موجود ہیں۔مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹیمیں موجود ہیں۔ ای چالان دیفالٹر گاڑیوں کو تھانوں اور سیکٹرز میں بند کروایا جارہا ہے۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز بھی حاصل نہیں کرسکتے۔

ای پیپر دی نیشن