حکومت نے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند نہ کی تو احتجاجی تحریک چلائینگے:طاہر ڈوگر   

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب کے صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت نے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند نہ کی تو حکومت مخالف احتجاجی تحریک چلائیں گے۔مسئلہ فلسطین پر حکومت اندھی گونگی بہری مت بنے،اقوام متحدہ،او آئی سی،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں،یورپی یونین اور عرب لیگ اسرائیل کے گھر کی لونڈی بنی ہوئی ہیں۔ حکومت اور مذہبی سیاسی جماعتوں کو فلسطین کے حق میں متحد ہو کر آواز بلند کرنی چاہیے۔ خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ ڈوگر ہاؤس ذمہ داران کے اہم اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا کہ مذہبی طبقہ کی تمام مذہبی اور دینی جماعتوں کو مل کر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اواز بلند کرنی چاہیے۔حکومت پاکستان مجبور کر رہی ہے کہ دینی طبقہ متحد اور یکجا ہو کر اسلام اباد کی طرف مارچ کرے۔

ای پیپر دی نیشن