لاہور (خصوصی نامہ نگار ) ملکی استحکام کیلئے تمام جماعتوں کو ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔ سیاسی افراتفری نے معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے کسانوں کے ساتھ زیادتی کا ازالہ کیا جائے۔ یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے لاہور کے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر حافظ عبد الوحید شاہد مولانا شکیل الرحمن ناصر حافظ امجد اقبال گھمن قاری محمد فیاض اور میجر عبد المجید بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا اقتدار کی باری کے چکر میں ملک کمزور نہ کیا جائے۔ معیشت کی تباہی نے عام آدمی کا زندگی گزارنا مشکل بنا دیا ہے۔ ہمیں قوم کی مشکلات کا احساس کرنا ہوگا۔ علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی اصلاح اور تربیت پر توجہ دیں تاکہ معاشرے میں لوگ اسلامی تعلیمات پر عمل کریں اور جہالتی رسومات سے بچ سکیں۔ مہنگائی میں دن بدن اضافہ اور بے روزگاری کی وجہ سے جرائم میں مسلسل اضافہ قابلِ تشویش ہے۔ کسان پورا سال محنت کے باوجود حکومتی ناقص پالیسی کی وجہ سے سڑکوں پر ذلیل ہو رہا ہے۔ حکومت کو چاہیے ان کی دادرسی کرے اور ان سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کرے۔
سیاسی افراتفری نے معیشت کو تباہ ،کسان زیادتی کا ازالہ کیا جائے: عبد الغفار روپڑی
Jun 03, 2024