مہنگائی ،معاشی مسائل حل کاواحد راستہ سودی نظام سے نجات میں ہے:ہشام الٰہی ظہیر  

Jun 03, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہاہے کہ مہنگائی اور ملکی معاشی مسائل کے حل کاواحد راستہ سودی نظام سے سے نجات میں ہی ہے۔ وطن عزیز میں قرآن و سنت ، توحیدو رسالتؐ، عقیدہ ختم نبوت ، تحریک نظام مصطفیؐکیلئے ہمارے اسلاف و اکابرین نے بے شمار قربانیاں دیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیاجا سکتا۔ پاکستان اللہ تعالی کی نعمتوں سے مالامال ہے ہم نے وطن عزیز کی قدر نہیں کی۔ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے جو بھی اقتدار میں آیا اس نے ملک میں لوٹ کھسوٹ کا بازار ہی گرم کیا۔ مہنگائی، بدامنی کو فروغ دیا قوم کے مینڈیٹ کی دھجیاں اڑائیں۔ اللہ تعالی کے فضل سے جمعیت اہلحدیث پاکستان عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے۔ عوام کے ساتھ ہونیوالی ہر زیادتی کے خلاف ہر فورم پر اواز بلند کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے جماعتی عمائدین کی ملاقات کے موقع پر کیا۔ ملاقات کرنیوالوں میں علامہ احسان الٰہی ظہیر شہیدؒکے دیرینہ ساتھی قاضی عبدالقدیر خاموش کے علاوہ حافظ عبدالباسط، طلحہ فاروق، عبدالرحمن عمر،حافظ زین العابدین، حافظ عبدالرحمن عمر، حافظ عبدالمنان،شعیب ڈوگر، طلحہ شعیب ڈوگر،قاری عبدالمنان راسخ،ذیشان عثمان نجیب، قاری حبیب اللہ ساقی ،جماعت کے معروف عالم دین مولانا محمد صادق رحمانی، نعیم الرحمن ، عبداللہ سلفی، ابراہیم سلفی و دیگر شامل ہیں۔

مزیدخبریں