لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مبلغ اسلام پیر اعجازاشرفی مرکزی امیر عالمی سنی علماء فیڈریشن نے مرکز اہلسنت درگاہ جامع مسجد قطب شاہ ولی اچھرہ لاہور میں بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کہا ہماری مساجد اسلام کی چھائونیاں ہیں انکی حفاظت مسلمان اپنی جانوں سے زیادہ کرتے ہیں۔ مساجد شعائر اسلام کی نشانیاں ہیں شعائر اسلام کا تحفظ ہر صورت جاری رہے گا۔ مرکز اہلسنت درگاہ و جامع مسجد قطب شاہ ولی اچھرہ لاہور نہ صرف اچھرہ علاقہ کیلئے بلکہ پورے شہر لاہور سمیت اسلامیان پاکستان کیلئے قومی ملی مذہبی رہنمائی مہیا کرتا ہے جسکی سابقہ روایات عرصہ 10 سال سے آن ریکارڈ ہے۔ پیراعجازاشرفی نے کہا ہم دین اسلام کی خدمت قومی ملی مذہبی فریضہ سمجھ کرجاری رکھیں گے اور دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اپنے فریضہ کو سرانجام دینے سے نہیں روک سکتی۔