اقوام متحدہ (این این آئی)عالمی سطح پر جنگوں سے بے گھر ہونے والوں کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے جنگ اور ظلم و ستم سے بے گھر ہونے اور نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر سلامتی کونسل کے ارکان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اس وقت جنگوں سے 114 ملین لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ان کے بقول آئندہ مہینے اقوام متحدہ پوری دنیا میں پھیلے ہوئے افراد سے متعلق اعداد و شمار اپ ڈیٹ کرے گی جس کے بعد یہ تعداد بھی زیادہ ہو جائے گی۔انہوں نے غزہ، یوکرین، سوڈان، کانگو، میانمار اور بہت سے دوسرے علاقوں میں ہلاک ہونے والے دسیوں ہزار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سلامتی کونسل پر تنقید کی کہ ویٹو پاور والے مستقل اراکین کے درمیان تنا سے عالمی برادری طویل عرصے سے تقسیم کا شکار ہے۔
عالمی جنگوں سے دنیا بھر میں 114 ملین لوگ بے گھر ہو چکے ہیں،اقوام متحدہ
Jun 03, 2024