ٹورنٹو(این این آئی)کینیڈا سے نکالے جانے والے بھارتی طلبہ نے بھوک ہڑتال روک دی ہے۔ کینیڈا کے صوبے پرنس ایڈورڈز آئی لینڈ کی حکومت نے بیرونی طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر امیگریشن قانون میں ترمیم کی ہے جس کی زد میں سب سے زیادہ بھارتی طلبہ آئے ہیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ رہائشی سہولتوں کے بحران پر قابو پایا جائے۔