برازیلیا (این این آئی)برازیل میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 171 ہو گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست کے شہری دفاع کے ادارے نے بتایا کہ جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں ریکارڈ کی جانے والی بدترین موسمیاتی آفت سے کل 171 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔