نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں اپوزیشن جماعت کمیونسٹ پارٹی نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا۔ نئی دہلی میں ہونے والے مظاہرے میں فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگاتے مظاہرین نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا اور رفح پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔مظاہرین نے مودی حکومت سے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کمیونسٹ پارٹی کا فلسطین کے حق میں مظاہرہ
Jun 03, 2024