2 خودکشیاں: بورے والا کی خاتون نے معاشی حالات سے تنگ آ کر پھندا لے لیا

بورے والا‘ کاہنہ (نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار) نواحی گائوں 435ای بی میں شادی شدہ خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خا تمہ کر لیا۔ کچھ عرصہ قبل متوفیہ (ص) نے عادل نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی جس پر خا تون معاشرتی مسائل کا شکار تھی۔ علاوہ ازیں گذشتہ روز کاہنہ کے علاقہ آتو آصل گاؤں کے رہائشی شہباز کی بیوی کوثر بی بی نے گھریلو لڑائی پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ مقامی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دی ہے۔ حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن