راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب کے سابق وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ قید تنہائی یا پھر موج مستی !!! جیل کے چھ سیل کا اکیلا قیدی اور ہر سیل میں کمرہ باتھ روم لان کیاری اور سبز گھاس والے لان پر مشتمل ہے سابق وزیرجیلخانہ جات نے ٹویٹ میں کہا کہ چھ ڈاکٹرز صبح دوپہر شام معائنہ اور علاج کر رہے ہیں مختلف پسند کی ڈشوں کے ماہر چھ سے زائد باورچی ۔۔۔ خدمت گزاری کے لیے چھ سے زائد مشقتی۔۔۔ دیسی گھی دیسی انڈے، دیسی مرغی دیسی بکرے کا گوشت اور من پسند سویٹ ڈشیز اور من ورجن ۔۔۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایکسرسائز مشین، ایکسرسائز سائیکل پلنگ کرسیاں ائیر کنڈیشنر اخبارات ٹھنڈا گرم پانی اور اس طرح کی بیسیوں سہولیات ۔۔۔ تقریبا ہر روز کبھی وکلا کبھی رشتے دار کبھی پارٹی رہنماں سے ملاقاتیں۔۔۔ تقریبا ہر روز میڈیا کے سامنے گفتگو کرنے اور دل کی بھڑاس نکالنے کی سہولت۔۔۔ سابق صوبائی وزیر جیلخانہ جات نے کہا کہ تین مقدمات میں سزا یافتہ ہونے کے باوجود سپریم کورٹ کی طرف سے آن لائن پیشی میں شامل ہونے کی سہولت ہے۔