ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرزسی بی سی دفتر سے چوری اشیا پکڑ لی گئیں

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایف آئی اے سیکٹر G13اسلام آباد کے مالخانہ سے چوری ہونے والا کروڑوں روپے مالیتی مال مقدمہ برآمد کرکے دو ملزمان پولیس نے گرفتار کر لئے سابقہ ایف آئی اے ملازم بھی پکڑے جانے والوں میں شامل ہے مندرہ ٹول پلازہ پر تھانہ مندرہ پولیس نے بڑی کارروائی کی جس میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرزسی بی سی دفتر سے چوی کی گئی اشیا پکڑ لی گئیں جبری برطرف شدہ ایف آئی اے اہلکار سمیت 2ملزمان بھی گرفتارکئے گئے درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کو ٹول پلازہ پر رکنے کا اشارہ کیا گیا تو وہ بھاگنے لگے جس پر تعاقب کرکے ایل آر بی ٹی ہسپتال کے قریب ملزمان دھر لئے گئے جن کے زیر قبضہ گاڑی کی تلاشی لینے پر ایف آئی اے تھانہ سی بی سی دفتر سیکٹر G. 13سے چوری کیے گئے مال مقدمات کے 7 پارسلز، موبائل فونز، وائرلیس سیٹ، گاڑی کی جعلی نمبر پلیٹس، سروس کارڈز، ایئرپورٹ پر داخلہ کا عارضی پرمٹ، قومی شناختی کارڈز، اے ٹی ایم کارڈز، موبائل سمز، ماسک، افغان سیٹیزن کارڈ اور ترکش کارڈ برآمد کرلئیابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سعد انور اور محمد حمزہ نے اعتراف کیا کہ برآمد کیا گیا سامان ایف آئی اے تھانہ کارپوریٹ بینکنگ سرکل سیکٹر جی 13 سے گزشتہ روز چوری کیا جس میں عبداللہ ، مہتاب، علی اور حسن بھی انکے ساتھ شامل تھیایف آئی اے کے چوری ہونے والے مال مقدمات کے برآمدگی کے حوالے سے ایف آئی اے حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ قبضہ میں لیے گئے مختلف پارسلز میں پانچ کروڑ سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی موجود ہے۔

ای پیپر دی نیشن