حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد میں محلہ قذافی پورہ کے رہائشی محمد سرور کا اکلوتا سترہ سالہ بیٹا انس جلالپور روڈ پر واقع سوئمنگ پول میںگرمی کی شدت کوکم کرنے کے لئے نہانے گیا جہاں پانی میں نہاتے ہوئے اس کا ہاتھ ٹیوب ویل کے نل کو لگ گیا جس سے اسے شدید کرنٹ لگا اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔