کوٹ رادھا کشن: 42 سالہ شخص  ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

Jun 03, 2024

کوٹ رادھاکشن (نمائندہ نوائے وقت)42 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ کوٹ رادھاکشن کے محلہ جج والہ کا رہائشی منظور حمید ٹاؤن کے قریب ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کی زد میںآکر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ٹیم نے نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ریفر کردیا ہے۔

مزیدخبریں