لاہور (آئی این پی ) ترجمان پنجاب حکومت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر پلاسٹک سے پیداہونے والی مہلک بیماریوں سے تحفظ کے لیے5جون سے سے نو ٹو پلاسٹک مہم کا آغاز کررہے ہیں،سے نو ٹو پلاسٹک مہم کے تناظر میں 5جون سے غیر قانونی پلاسٹک بیگ کی تیاری، پروڈیکشن،تریسل اورخریدوفروخت پر پابندی کے لیے میکانزم پرسختی سے عملدرآمد کے لیے تیاری مکمل کرلی، پلاسٹک کا استعمال کینسر اور دیگرمہلک بیماریوں کا موجب ،پلاسٹک کاواحد استعمال ماحولیاتی الودگی کو بڑھارہا ہے،5 جون سے پلاسٹک کی غیرقانونی مصنوعات بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاون کا اغاز کیا جائے گا،اس سے قبل بارہا نوٹسز ارسال کیے جاچکے ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اوردیگرفوڈ پوانٹس پر گاہکوں کوپلاسٹک بیگ میں کھانا دینے پہ سخت پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف مکمل کریک ڈان ہوگا،مالکان کے خلاف قانونی کارروای اوربھاری جرمانے ہوں گے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق 75 مایکرون سے کم حجم کے پولیتھین بیگز کے استعمال اورسنگل یوز پلاسٹک کے برتنوں پر مکمل پابندی یے، پلاسٹک کے عدم استعمال پرعوام کے لیے پلاسٹک موت ہے کے موضوع پرآگاہی مہم کا آغاز کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سروس میسجز سوشل میڈیا کے ذریعے وارل کیے جایں گے، شاپنگ مالز،دفاتر بس سٹینڈز،پارکس، ٹرانسپورٹس، ڈایوو،میٹرو بسسزاور عوامی جگہوں پر پلاسٹک کی پابندی کے حوالے سے تحریری پیغامات چسپاں کیے جایں گے۔ مریم اورنگ زیب پلاسٹک بیگز کی جگہ کاٹن بیگز یامتبادل ذراع کی تیاری،پروڈیکشن ،خریدوفروخت اوراستعمال کو فروغ دیا جائے گا، میڈیا کو پلاسٹک موت ہے کی آگاہی مہم میں اپنا حصہ ڈالنے کی درخواست ہے۔
عوامی تحفظ کیلئے پنجاب حکومت کا 5جون سے نوٹو پلاسٹک مہم کا آغاز شروع ہوگا: مریم اورنگزیب
Jun 03, 2024