کوئٹہ (آئی این پی ) کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن (کیو ایم سی )کی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے فیول پر بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ کیو ایم سی کی گاڑیاں ایک سال میں 70 کروڑ روپے سے زائد کا ایندھن پی گئیں مگر شہر میں کچرے کے ڈھیر ختم نہ ہوئے۔ کیو ایم سی کے پاس مختلف شعبہ جات میں 330گاڑیاں ہیں۔