سابق ایرانی صدر احمدی نژاد نے صدارتی الیکشن کیلئے کاغذات جمع کرا دیئے

تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران کے سابق صدر محمد احمدی نژاد نے صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ اس سے پہلے سابق ایرانی سپیکر علی لاریجانی اور امریکا کی جانب سے سزا یافتہ ایران کے سابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر  واحد حقانیان اور  ایران کے سابق چیف ایٹمی مذاکرات کار  سعید جلیلی بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں۔ سعید جلیلی 2013 کے الیکشن میں سابق صدر حسن روحانی سے ہار گئے تھے۔  ایرانی میڈیا کے مطابق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق صدارتی امیدواروں کی رجسٹریشن 30 مئی سے 3 جون تک ہوگی جبکہ صدارتی انتخابات کی مہم 12 سے27 جون تک چلائی جائے گی اور الیکشن 28 جون کو ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن