نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی سپریم کورٹ نے اروند کیجری وا ل کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔ دہلی کے وزیراعلیٰ تہار جیل منتقل کر دیئے گئے، جیل جانے سے قبل کیجری وال کی والدین اور بچوں سے بھی ملاقات ہوئی، دہلی میں راج گھاٹ کا دورہ بھی کیا، دہلی کے وزیراعلی نے جیل سے حکومتی امور چلانے کیلئے جلد عدالت میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا۔ اروند کیجری وال دہلی ایکسائز کیس میں انتخابی مہم کی وجہ سے یکم جون تک ضمانت پر تھے، کیجری وال نے خراب صحت کی بنیاد پر ضمانت میں توسیع کی درخواست کی جسے سپریم کورٹ نے رد کردیا۔
وزیراعلیٰ دہلی کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد، پھر تہار جیل منتقل
Jun 03, 2024