پی ٹی آئی کا 8جون کو روات  کی بجائے  سوات میں جلسہ کرنے کا اعلان 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا اہم اجلاس جس میں 8 جون کو روات اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کی جگہ کو مسترد کرتے ہوئے 8 جون کو سوات میں جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا گیاپاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے اس مشاورتی اجلاس میں پارٹی چئیرمین بیرسٹرگوہرعلی خان، سیکرٹری جنرل و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب خان، اسد قیصر سمیت اہم رہنماں نے شرکت کی اجلاس میں وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے خصوصی طور پر شرکت کی مشاورتی اجلاس نے کہا کہ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسہ کے لیے 8 جون کو روات کا مقام مسترد کرتے ہیں  تحریک انصاف کا 8 جون کو روات کے مقام پر جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ ہے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا اجازت نامہ عدالت میں چیلنج کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا اجلاس میں پارٹی قائدین نے کہا کہ پرامن جلسہ کرنا ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہیتحریک انصاف نے روات میں جلسے کی اجازت کو بد نیتی قرار دے دیاانتظامیہ نے جلسے کو سبوتاز کرنے اور خلل ڈالنے کیلئے دور دراز مقام طے کیاانتظامیہ ایف نائن پارک، پریڈ گرانڈ یا ترنول کے مقام پر جلسے کی اجازت دیتاہم تحریک انصاف کی قیادت نے 8 جون کو روات کی بجائے سوات میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور سے بھی مشاورت مکمل 8 جون کو سوات میں اپوزیشن اتحاد ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کرے گی تحریک تحفظ آئین پاکستان کی پوری قیادت جلسہ میں شریک ہو گی اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات رف حسن، فردوس شمیم نقوی سمیت اہم راہنما بھی شریک تھے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...