نجی ایئرلائن کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، گورنر بھی سوار

کراچی(کامرس رپورٹر)اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے، طیارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اہل خانہ کے ہمراہ سوار تھے۔تفصیلات کے مطابق ، نجی ایئرلائن کی پرواز کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی، طیارے میں اڑان بھرنے کے فوری بعد تیکنیکی خرابی پیدا ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ طیارے میں تیکنیکی خرابی پیدا ہونے پر پائلٹ نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، پرواز میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے اہلخانہ سمیت 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔واضح رہے کہ نجی ایئرلائن کے اسی طیارے نے گزشتہ دو ہفتوں میں تیکنیکی خرابی کے باعث کئی بار ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق نجی ایئرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد پرواز کو منسوخ کردیا گیا، ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو دوسری پرواز سے اسلام آباد کے لیے آگاہ کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن