محمود الرشید کی طبیعت خراب‘ سروسز ہسپتال میں معدے کا آپریشن

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما میاں محمود الرشید کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق محمود الرشید کو جیل سے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا میاں محمود الرشید کو پیٹ میں درد کے باعث ہسپتال لایا گیا۔ ان کے پیٹ کا سی ٹی سکین کیا گیا۔  ڈاکٹر کے معائنے کے بعد معدے کی سرجری کا کہا گیا۔میاں محمود الرشید کے معدے کا آپریشن کر دیا گیا۔میاں محمود الرشید اب بہتر ہیں۔ خیال رہے میاں محمود الرشید 9 مئی کیس میں کیمپ جیل میں قید ہیں۔

ای پیپر دی نیشن