دہشت گردی میں ملوث قوتوں کو بے نقاب کرنے کی اشد ضرورت ہے،حسین مقدسی 

Jun 03, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے قلع قمع کرنے اور استعماری سرغنہ امریکہ اور ہنود و یہود و نصاری کے شیطانی ثلاثہ کے گٹھ جوڑ کو ناکام کرنے کیلئے سیرتِ حضرت امام علی ابنِ موسی الرضا کو شعار بنانا ہو گا، اگر ہم اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں اور شیطانی قوتوں سے نجات چاہتے ہیں تو معصوم کے اس فرمان پر عمل پیرا ہونا ہو گا اور وطنِ عزیز پاکستان کو بچانے اور دین و شریعت کا پرچم سربلند رکھنے کیلئے حکمرانوں، لیڈروں اور سیاستدانوں کو پہلے اپنا محاسبہ کرنا ہو گا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آئے دن دہشت گردی کے واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم کو متحد ہو کر سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو، عالمی سطح پر پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث قوتوں کو بے نقاب کرنے کی اشد ضرورت ہے، دہشت گردی کے پیچھے بھارت کی موجودگی کا امکان مسترد نہیں کِیا جا سکتا، اس کے ناقابلِ تردید ثبوت اقوامِ متحدہ اور عالمی طاقتوں کے سامنے رکھے جا چکے ہیں جس پر کبھی کارروائی نہیں ہوئی

مزیدخبریں