مئی میں منافع خوروں کوایک کروڑ 6 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ  کیا گیا،ڈی سی

Jun 03, 2024

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں مئی کے مہینے میں اشیا ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں سے زائد منافع وصول کرنے والوں کوایک کروڑ 6 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا انہوں نے کہاکہ صوبہ پنجاب میں ضلع راولپنڈی اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر عملدرآمد بنانے کے چھاپوں اور جرمانوں میں پہلے نمبر پر آیا یکم جنوری 2024 سے اب تک ضلع بھر میں گرانفروشوں کو 3 کروڑ 30 لاکھ  570 روپے جرمانہ عائد کیا گیا انہوں نے کہاکہ گرانفروشوں کے خلاف اتنے بڑے پیمانے پر کاروائی کرنے کا مقصد شہریوں کو حکومت پنجاب کی طرف سے مہیا کیا گیا ریلیف عام لوگوں تک پہنچانا ہے81 گرانفروشوں کو خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی اور 2 ہزار سے زائد افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ڈپٹی کمشنر  نے کہاکہ ہمارا مقصد کسی کو جرمانہ یا گرفتار کرنا نہیں بلکہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے شہریوں کو جیبوں پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ 

مزیدخبریں