پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا سہرا نواز شریف کے سر ہے، شیخ وامق 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) معروف سماجی و سیاسی شخصیت شیخ وامق نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا سہرا نواز شریف کے سر ہے. نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے. جوہری پروگرام کو بنانے، پروان چڑھانے اور اس کا عملی اظہار کرنے والا ہر فرد قوم کا ہیرو ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا. انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا. انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری انا شروع ہو گئی ہے اور جلد ہی پاکستان معاشی بحرانوں سے نکل کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا. میاں نواز شریف محب وطن اور ہمدرد انسان ہیں. وزیراعظم شہباز شریف کا دوسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونا ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بتدریج کمی کرنا نہایت خوش ائند اور شاندار اقدام ہے جس سے مہنگائی میں کمی کی صورت میں عوام کو بھرپور ریلیف حاصل ہوگا. شیخ وامق نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان کا دفاع ناقابل تخسیر ہو گیا. اسلامی ممالک میں پاکستان واحد ایٹمی طاقت ہے. نواز شریف وہ عظیم لیڈر ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت دی اور دشمن کے ایٹمی دھماکوں کا بھرپور کامیابی کے ساتھ جواب دیا اور اربوں ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرا دیا اور خود کو مصیبتوں میں ڈال دیا لیکن پوری دنیا میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر سرخرو کر دیا.

ای پیپر دی نیشن