اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی مسیحی رہنما راشد چوہان ،پاسٹر شکیل، پاسٹر زاہد،پاسٹر ایوب،پاسٹرآصف،پاسٹر قیصر نے کہا ہے کہ اقلیت رائٹس فورم کے زیر اہتمام جسٹس اے کارنیلس کانفرس کا انعقاد میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے جو باتیں اقلیتوں کے حقوق میں کی ہیں انہوں نے اقلیتی برادری کے دل جیت لئے،ان رہنمائوں نے پاکستان کی تمام عدلیہ اور وفاقی وزیر قانون کو اقلیت رائٹس کانفرنس پر شکریہ ادا کیا۔جسٹس منصور علی شاہ کو تمام مسیحی برادری سلام پیش کرتی ہے جہنوں نے یہ کہا کہ آئین میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے برابر حقوق ہیں انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے ہمیشہ اقلیتوں کے تحفظ کیا،عدلیہ نے حکومت کواقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات کیں،اقلیتوں کو آئین کے مطابق حقوق دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔