پاکستان عوامی تحریک، جاگیردارانہ ، سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کیلئے میدان عمل میں ، غلام علی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے 35 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میںمصطفوی معاشرے کا قیام اور ہماری ذمہ داریاںکے عنوان سے سیمینار میں صدر عوامی تحریک راولپنڈی غلام علی خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک مزدوروں کی جماعت بن کر جاگیرداری کے خاتمے کے لئے میدان عمل میں آئی،پاکستان عوامی تحریک غریبوں کی جماعت بن کر سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کے لئے میدان عمل میں ہے،صدر تحریک منہاج القران انار خان گوندل نے کہا کہ ہمیں اپنی تنظیمات کو فعال کرنے کی ضرورت ھے، محمد ندیم راجہ نے کہا کہ عوامی تحریک کی قیادت حکمت و تدبر کے ساتھ منزل کی جانب رواں دواں ہے،ضلعی آرگنائزر عوامی تحریک سردار نسیم انجم نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک واحد جماعت ہے جو موجودہ کرپٹ نظام کی خرابیوں کو عوام کے سامنے لے کر آئی،سیمینار میں ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک غلام علی خان،ضلعی صدر تحریک منہاج القران انار خان گوندل،سیکرٹری فنانس شمالی پنجاب بابر مصطفوی،ضلعی ناظم تحریک شعیب اعوان، رہنما عوامی تحریک محمد ندیم راجہ، ضلعی آرگنائزرسردار نسیم انجم،ضلعی نائب صدر ڈاکٹر بدیع الزماں،سیکرٹری مالیات راجہ خالد محمود،ضلعی کوآرڈینیٹر منہاج ویلفیئر فاونڈیشن مظہرالحق قادری،ضلعی رہنما منہاج یوتھ لیگ وسم خٹک،صدر عوامی تحریک پی پی 15حاجی ظہیر الزماں،جنرل سیکرٹری متین اختر،جنرل سیکرٹری پی پی 19ملک اسنان،صدر پی پی 17قاری سہیل چوہدری،جنرل سیکرٹری راجہ جہانگیر،نائب صدر منور اقبال،صدر پی پی 11علی اصغر چوہدری،رہنما عوامی تحریک خیابان سرسید ظفر کیانی،رہنما عوامی تحریک پیر ودہائی حاجی نور عالم،سید فخر شاہ،سیکرٹری اطلاعات پی پی 16راجہ آصف جنجوعہ، ممتاز صحافی فیروز جوئیہ،سیکرٹری سوشل میڈیا چوہدری نصیر الدین آرائیں،رہنما پی پی 18جمیل مغل و دیگر عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی،تقریب کے آخر میں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا،بعد ازاں ضلعی صدر تحریک منہاج القران انار خان گوندل نے پاکستان کی ترقی خوشحالی، شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاھرالقادری کی صحت،درازی عمر،شہدائے ماڈل ٹان اور فلسطینی مسلمانوں کی فتح و کامیابی کے لئے دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن