الخدمت رازی ہسپتال راولپنڈی میں مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے تربیتی پروگرام

Jun 03, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) الخدمت رازی ہسپتال راولپنڈی میں مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے تربیتی پروگرام کاانعقادکیا گیا جس میں شریک طالبات کو عمر رسیدہ، ذہنی مریض، بیمار اور معزور افراد کی خدمت اور تیمار داری کرنے کی تربیت دی گئی، مہمان خصوصی چیئرمین الخدمت رازی ہسپتال انجینئر ابو عمیر زاہد تھے،ڈاکٹر کوثرفردوس، سید ارشد فاروق اوردیگر موجود تھے،، الخدمت رازی ہسپتال میں بزرگوں کی دیکھ بھال کے تربیتی پروگرام کے تحت ساتویں کورس تھا اس تربیتی پروگرام میں شریک طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

مزیدخبریں