چئیرمین سی ڈی اے کا مارگلہ ہلز پر آگ لگنے کے واقعات کا سخت نوٹس

اسلام آباد(وقائع نگار)چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے مارگلہ ہلز پر آگ لگنے کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ پہاڑوں پر آگ لگانے والے عناصر کی نشاندھی کی جائے اور نشاندہی کے بعد ایف آئی آر درج کرکے سخت قانونی کارروائی کی جائے.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں پہاڑوں پر آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لئے مثر حکمت عملی اختیار کی جائے اور اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں.مزید برآں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے بدھ کے روز ماہر ماحولیات رضوان محبوب نے ملاقات کی، رضوان محبوب جنگلات اور ماحولیات کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور رضا کارانہ طور پر سی ڈی اے کو فاریسٹ فائر سے نمٹنے اور اسکی روک تھام کیلئے اپنی سفارشات دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن