اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ، ڈاکٹر حمیرا طارق

Jun 03, 2024

اسلام آباد (خبرنگار)حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کے تحت اجتماع ارکان سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے ،لیکن مسلمان حکمران صرف بیان بازی سے آگے نہیں بڑھتے۔رفح میں انسانیت بھی ایسے ظلم پرشرمندہ ہے، اس ظلم اور بربریت کا جواب مسلمان ممالک آپس کے اتحاد سے ہی دے سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 57 اسلامی ممالک کے ہوتے ہوئے بھی مسلمانوں کی حالت اتنی شکستہ ہے کہ ان کی آواز میں کوئی دم نہیں ہے بلکہ مغربی طاقتوں سے خوفزدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمان ہر سال بیت اللہ میں جمع ہوتے ہیں،لیکن حج کی اصل روح تک اس وقت ہی پہنچا جا سکتا ہے ،جب خلافت المسلمین قائم ہو۔ارکان کے اجتماع میں قیمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان حمیرا طارق نے صوبہ پنجاب شمالی کی ناظمہ ثمینہ احسان سے حلف لیا اور ارکان جماعت کو جماعت میں افراد کی حیثیت سمجھاتے ہوئے کہا کہ جماعت کی رکنیت ایک کارکن کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔حقیقت میں ہم سب کا بنیادی سٹیٹس رکن جماعت کاہے،مختلف اوقات میں مختلف ذمہ داریاں افراد کو دی ہیں،لیکن ارکان جماعت کی حیثیت سے سب برابر ہیں۔ نائب قیمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان عفت سجاد نے تذکیری گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن اور اللہ سے تعلق ہی مومن کو دنیا کی خواہشات سے دور کرکے اللہ کے راستے میں آگے بڑھاتا ہے۔

مزیدخبریں