اسلام آباد (خبرنگار)حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کی ناظمہ نصرت ناہید اور رکن ضلعی شوری زبیدہ اصغر نے نئی ناظمہ کے انتخاب کے لیے جی نائن زون کا دورہ کیا۔ناظمہ ضلع نے جی نائن کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کی ذمہ داری اللہ کی طرف سے ہم سب کے پاس امانت ہے۔انہوں نے کہا کہ نظم جب آپ کو کوئی ذمہ داری سونپے تو اللہ تعالی کی طرف سے مدد کے لیے پر امید رہیں۔رکن ضلعی شوری زبیدہ اصغر نے تذکیری گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جماعت اسلامی کا کام اللہ اور اس کے رسول کی رضا کے حصول کے لیے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کامشن وہی ہے ۔
جماعت اسلامی کامشن وہی ہے جو آپ ؐ کا تھا،زبیدہ اصغر
Jun 03, 2024