1200 روپے سالانہ ٹیکس کا جھانسہ دے کر ظالمانہ ٹیکسز کے جال میں پھنسانے کا پھندا تیار،کاشف  چودھری 

Jun 03, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف  چودھری نے کہا ہے کہ 1200 روپے سالانہ ٹیکس کا جھانسہ دے کر ظالمانہ ٹیکسز کے جال میں پھنسانے کا پھندا تیار کیا گیا ھے ۔تاجر دوست اسکیم میں رجسٹرڈ ھونے والے تاجروں سے کاروبار کرنے کی جگہ کی جائداد ویلیو کے مطابق کرایہ تصور کر کے اسکے مطابق ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ھے ۔بیان میں انہوں نے کہا کہ  چھوٹے تاجر کیلئے ھر مہینے ٹیکس جمع کروانا اور رہکارڈ رکھنا ناممکن ھے ۔تاجر دوست اسکیم کے تحت ماھانہ  ٹیکس جمع نہ کروا سکنے پر تاجروں کو نوٹسز اور بلیک میلنگ کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ھر سال ٹیکس ریٹرن جمع کروانے والے تاجروں کو اس اسکیم میں کیوں دھکیلا جا رھا ھے،حکومتی دعوں کے مطابق اگر اسکیم صاف و شفاف ھے تو کیوں مختلف کیٹگری کے تاجروں پر لگائے جانے والے ٹیکسز کو واضح نہیں کیا جا رھا یہ کیسی اسکیم ھے کہ رجسٹریشن پہلے کروائیں اور ٹیکس کی شرح بعد میں بتائی جائے گی ۔ 

مزیدخبریں