اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سنبل پولیس کی تحویل سے رہزنی کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان فرار ہوگئے پولیس دونوں ملزموں کو ریکارڈ یافتہ ہونے پر تھانے لائی لیکِن وہ کچھ دیر بعد سے تھانہ میں پولیس کو نظر نہ آئے اور وہاں سے نکل جانے میں کامیاب ہو گئے اور پولیس کی تفتیش نہ ہوسکی ملزموں کے نام گل اورسلیم بتائے گئے ہیں ۔