گھریلو ملازمہ کروڑوں روپے کے طلائی زیورات ،15لاکھ نقدی لے اڑی

Jun 03, 2024

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آ ئی ایٹ فور میں گھریلو ملازمہ نے کروڑوں روپے کے طلائی زیورات 15لاکھ کے لگ بھگ نقدی چوری کر کے فرار پولیس نے مقدمہ درج کر تفتیش شروع کر دی تفصیلا ت کے مطابق مسلم لیگ ن اسلام آ باد کے رہنما ڈاکٹر ارشاد احمد نے تھا نہ آ ئی نا ئن میں مقدمہ درج کراتے ہوئے کہاکہ 21مئی کو ثنا ء اور فا طمہ نامی گھریلوملازمائیںکام کا ج کیلئے گھر پر رکھیں جنہوںنے 29 مئی کو الماری کے تالا تو ڑا کر 8ہزار درہم 5لا کھ کیش1کروڑ40لاکھ مالیت کے طلا ئی زیوارت چوری کر لئے ہیں، پو لیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں