سیکٹرسی 16کے متاثرین انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے ون ونڈو قائم 

اسلام آباد (وقائع نگار)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سیکٹر C-16 کے متاثرین انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے سی ڈی اے نے سیکٹر میں ہی ون ونڈو قائم کردی ہے۔ قائم کی گئی ون ونڈو کے ذریعے سیکٹر C-16 کے مقامی لوگوں کی اراضی سمیت بی یو پی کے مسائل کو حل کیا جائے گا.چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے کا ریونیو عملہ ون ونڈو میں تعینات کیا گیا ہے.سیکٹر۔C-16 میں ون ونڈو قائم کرنے کا مقصد وہاں کے متا ثرین کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ   متاثرین اپنے کلیمز کے لئے سی ڈے اے کے دفاتر کے چکر لگانے کی بجائے سیکٹر C-16 میں ہی ان کو یہ سہولت فراہم ک جائے.  چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی ہے کہ متاثرین کے مسائل حل کرکے سیکٹر ڈویلپمنٹ میں تیزی لائی جائے. واضح رہے کہ چیئرمین سی ڈی اے کے دورے بعد سیکٹرز کے ترقیاتی کاموں میں تیزی آئی ہے. چئیرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر اتوار کے روز بھی ڈی جی ورکس سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کی نگرانی کے لئے سائٹس پر موجود رہے. چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ترقیاتی کاموں کو 24/7 جاری رکھا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن