سنجوال کینٹ (نامہ نگار)اٹک کے گاوں شکردرہ محلہ طلحہ آباد اور آمنہ مسجد کی عوام کا ریلوے پل شکردرہ کے پاس پیپلز کالونی،فاروق اعظم کالونی نیو ٹان (بہار کالونی) کا گندہ پانی اہل محلہ کے وبال جان بن گیا،اہل محلہ سے تعلق رکھنے والے مبشر عظیم،حافظ سعید،حافظ محمد عظیم،فضل الہی قریشی،علی اصغر بیوپاری،لالاشیر خان، ماسٹر سلیم،رحمت لالا،ملک عتیق الرحمن،ممبر وحید طالب کے علاقہ اہل محلہ نے ایک پرامن احتجاج کیا اس موقع پر تھانہ صدر اٹک کے ایس ایچ او مجاہد عباس کی ہدایت پر ڈیوٹی آفیسر عامر بھی پولیس نفری کے ہمراہ موجود تھے، احتجاج میں اہل علاقہ نے میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا دو سال سے گندہ بدبودار پانی جو کہ فاروق اعظم کالونی،پیپلز کالونی،نیو ٹاون (بہار کالونی) کا پانی ہمارے محلہ طلحہ آباد آمنہ مسجد کے مین راستے پر ایک سیلاب کی صورت اختیار کر چکا ہے معززین علاقہ کا کہنا تھا اس گندے پانی کی مناسب روک تھام کیلئے دو ماہ قبل ڈی سی اٹک کو ایک تحریری درخواست بھی دی ہے جس پر تاحال کوئی مناسب کاروائی عمل میں نہ آسکی،عوام کا کہنا تھا کہ اس بار ہم ایک امن احتجاج کر رہے ہیں اگر ہمارا یہ درینہ مسلہ حل نہ کیا گیا تو ہم ایک بہت بڑے احتجاج کی کال دینگے۔