للہ جہلم روڈ کی تاخیر ہم نے بہت برداشت کر لی اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا

کھیوڑہ(نامہ نگار) ورکنگ کمیٹی للہ جہلم روڈ کے سینئر رکن چوہدری منشا طور نیاحتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ تحصیل خان کے غیور شہری جس قرب سے گزشتہ تین سالوں سے سے گزر رہے ہیں اس سے یہاں کے عوام واقف ہیں جو اپنے حق کے حصول کے لیے سڑکون پر نکلنے کے لیے مجبور ہوگئے ہیں  حکمرانوں نے سڑک کی تعمیر میں تاخیری حربے کر کے عوام کو پریشان کیا ہوا ہے اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیاہے اب بھی حکومت وقت نے اس اہم مسلہ پر توجہ نہ دی تو دما دم مست قلندر موٹروے پر ہی ہوگا۔میں تحصیل پنڈ دادنخان بالخصوص شہر پنڈ دادن خان کے عوام سے درخواست کرتا ہوں جو سیاسی پہلے والے احتجاج میں بھاگ بھاگ کر تقرریں کرنے کی درخواستیں دے رہے تھے اج وہ کہاں ہیں عوام ان کا عملی اورسوشل بائیکاٹ کرے انہیں اپنی خوشی غمی میں نہ بلائے یہ بہترین انتقام ہے ۔

ای پیپر دی نیشن