گوجرخان (نامہ نگار)راجہ شوکت عزیز بھٹی ممبر پنجاب اسمبلی و ممبر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی ضلع راو لپنڈی اورمحمد شریف شادنے فکشن ہاؤس گوجرخان کے ادبی کانفرنس ہال کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا گوجرخان ٹی ہائوس کے زیراہتمام پرو گر ا م ''خراج تحسین'' میں مہمان شریف شاد تھے جو پو ٹھو ہاری زبان کے معروف ادیب ہیںگزشتہ کئی دہا ئیو ں سے جمہورنی آواز اور راول رویل پروگرام ریڈیو پاکستان سے نشر کر رہے ہیں متعدد کتابیں لکھ چکے ہیں انہوں نے قرآن مجید کا پوٹھوہاری زبان میں پہلا ترجمہ کیایہ تقریب گوجرخان ٹی ہاؤس کے زیر اہتمام تھی جس کے بانی و چیئرمین نامور ناول و افسانہ نگار،حکیم عبدالروف کیانی ہیں تقریب کی نظامت کے فرائض مبین مرزا نے سر انجام دیئے تلاوت قرآن کریم کی سعادت عبدالرحمان تابانی حاصل نے حاصل کی جبکہ عبدالستار نیازی نے نعت کی سعادت حاصل کی حکیم عبدالروف کیانی نے سپاس نامہ پیش کیاعابد حسین جنجوعہ،مبین مرزا، اور ثاقب امام نے شریف شاد کی علمی و ادبی خدمات پر مضامین پیش کئے شریف شاد نے راجہ شوکت عزیز بھٹی کو پوٹھوہاری ترجمہ والا قرآن مجید پیش کیا شوکت بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شریف شاد جیسے بزرگ ہمارے خطہ پوٹھوہار کا انمول اثاثہ ہیں تقریب میں مرزا عمر اسداللہ ایڈووکیٹ،کلیم اللہ بھٹی ایڈو و کیٹ ،ملک جاوید،طلعت سیال،خواجہ ظہیر،عبدالستار نیاز ی،عبدالرحمان تابانی،ظفر انصار، محمد جمیل،مرزا نوید، نو یداسلم کہوٹ،ہیڈ ماسٹر محمد رفیق،مرزا ہمایوں، عظمت کیانی،جلال مرزا سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
فکشن ہاؤس گوجرخان کے ادبی کانفرنس ہال کا افتتاح
Jun 03, 2024