اڈیالہ ( نامہ نگار ) ضلعی انتظامیہ کی غلط مارکنگ کے بعد بلڈنگز کی توڑپھوڑ پر اڈیالہ روڈ کے تاجر اور بلڈنگ مالکان میں شدید غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے، اے سی کینٹ کی سربراہی میں ہونے والا آپریشن دھونس دھاندلی اور زیادتی کے جگہ جگہ نشان چھوڑ گیاہے۔ درجنوں ایسی عمارتوں کے شیڈ توڑ دیے گے جو کہ66فٹ سے باہر تھیں، بلڈنگز بائی لاز کے مطابق دو فٹ تک کا شیڈ رکھا جاسکتا ہے، پنجاب ہائی وے کے مطابق ایک سے ڈیڑھ فٹ تک تجاوز، تجاوز کے زمرے میں آتا ہی نہیں۔بلڈنگز مالکان اور تاجروں نے ڈی سی راولپنڈی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تاجر دشمن آپریشن کوفل الفور روکا جائے۔تاجروں اور بلڈنگز مالکان کی ایکشن کمیٹی کے سربراہ راجہ عابدپرویز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیس سال قبل اڈیالہ روڈ کو دورویہ کیا گیاتھا اور سڑک کے دونوں اطراف فٹ پاتھ بنائے گے اس وقت ضلعی انتظامیہ نے سڑک کی الائنمنٹ اور تمام تجاویزات ختم کرکے سڑک اور فٹ پاتھ مکمل کیے تھے ، جس کے بعد کوئی عمارت فٹ پاتھ سے باہر تعمیر نہیں کی گئی، فٹ کے نیچے سیوریج نالے ہیں اس وجہ سے فٹ پاتھ کو دو دو فٹ چھوڑ کر ہی کوئی نئی تعمیر ممکن ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی غلط مارکنگ کے بعد بلڈنگز کی توڑپھوڑ ،تاجروں میں غم وغصہ
Jun 03, 2024