اسلام آباد ( نامہ نگار ) سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ذر خان جدون آف بستی بلند خان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر کام کرنا چاہیے ، ملک دشمن اور منکرین قرآن کسی طرح کی معافی کے حقدار نہیں ۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی لیکن ضلعی انتظامیہ خوردنوش کی اشیا کی کمی کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہیں کرا سکے ، دکانداروں نے اپنی مرضی کے نرخ مقرر کیے ہیں حکومت اعلانات اور آرڈر پاس کرنے کے علاوہ عملدرآمد کراہے ، ان خیالات کا اظہار حاجی ذر خان جدون نے خان ہاوس خیابان سر سید میں سیکرٹری اطلاعات کے جے ایف محمد اقبال اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ پاکستانی کی ترقی اور خوشحالی بھارت اور اسرائیل نواز لوگوں کو پسند نہیں ، افواج پاکستان کے افسران اور جوان جو بارڈر پر وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں انھیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔