سماجی خدمات میں سرگرم افراد سماج کا روشن چہرہ ہیں :  چوہدری شبیر انور

  روات(نامہ نگار)سماجی خدمات کے چراغ روشن رکھنے سے معاشرے کو مثالی بنانے کا خواب پورا ہوسکتا ہے۔ مقام شکرہے کہ وطن عزیز میں فلاحی ادارے اور سوشل ورکرز قائداعظم کے پاکستان کی تعمیر وترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں،  پنجتن پاک ویلفیئر گوجرخان غریبوں مسکینوں کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات آب زر سے لکھنے کے برابر ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار  غیر معمولی اجلاس میں چوہدری شبیر انور، چیرمین نے لوٹن گروپ نے کیا۔ برطانیہ چیپٹر کے زیر اہتمام اجلاس میں مقامی تنظیموں کے نمائیدوں نے  بھر پورشرکت کی۔ چوہدری شبیر انور نے مزید کہا کہ گوجرخان رقبے کے لحاظ سے پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل ہے۔ یہاں  پنجتن پاک ویلفیرکی طرف سے مستحق مریضوں کومفت  ادویات  اور ماہر ڈاکٹروں کی خدمات موجود ہیں، نیز لیبارٹری کی سہولت بھی مستحق مریضوں کو مفت فراہم کی جاتی ہیں اور نادار بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ ہر سال رمضان میں خصوصی لنگر خانہ کھولا جاتا ہے 

ای پیپر دی نیشن