کلرسیداں(نامہ نگار) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چیف آفیسر بلدیہ اپنے اے سی دفتر سے باہر نکلنے کو تیار نہیں انہوں نے نرخوں کی چیکنگ کا ٹارگٹ بھی اپنے نائب قاصد کو دے رکھا ہے جو مختلف دوکانوں پر جا کر نہ صرف جرمانے کرکے رسید جاری کرتا ہے بلکہ وہ خود دستخط اپنے صاحب بہادر کے بڑے دھڑلے سے کر رہا ہے جب دوکاندار جرمانے کی وجہ معلوم کرتا ہے تو جواب دیا جاتا ہے کہ اسپیشل برانچ نے رپورٹ دی ہے جبکہ اسپیشل برانچ بھی نائب قاصد کے موقف کو مسترد کر چکی ہے اس کے باوجود ناجائز جرمانوں کا مذموم دھندہ جاری ہے چیف آفیسر خود گرمی اور دھوپ میں دفتر سے باہر جانے کو تیار نہیں اس طرح ان کے دفتر کا نائب قاصد سہیل شاہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے فرائض سنبھال رکھے ہیں اور انتہائی ناجائز جرمانے کیئے جا رہے ہیں جن کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔
کلرسیداں ، انتظامی افسر کے نائب قاصد نے بھی پرائس مجسٹریٹ کے فرائض سنبھال لیئے
Jun 03, 2024