جہلم(نامہ نگار) گذ شتہ رات جہلم کے گا و ں چوٹالہ میں مسلحہ ملزما ن نے اڈیالہ جیل میں دو قتل کیسوں کی سزا کا ٹنے والے زاہد حسین کے گھر میں دا خل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی ہے فائرنگ کے نتیجہ میں دو جڑواں بھائیوں میں غلام فرید جابحق جبکہ جمشید شدید زخمی ہوا ہے حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملتے ہی تھانہ چوٹالہ پولیس اور ریسکیو ٹیم مو قع پر پہنچی لاش اور ز خمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا پو لیس نے گولیو ں کا نشا نہ بننے والے نوجوا نوں کے چچا شہز اد حسین کی د رخواست پر چھ افراد کے خلاف قتل اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے حملہ آور غلام مصطفی نے اپنے والد اور بہن کے قتل کا بدلہ لینے کیلیے بھائیوں کی مشاورت سے ساتھیوں کے ہمرا فائرنگ کی واردات کی ہے۔
گھر میں گھس کر مخالفین کی فائرنگ سے، ایک بھائی جابحق، دوسرا شدید زخمی
Jun 03, 2024