انتظامیہ کی ہٹ دھرمی نے اڈیالہ روڈ کے حسن کو گرہین لگا دیا

اڈیالہ (نا مہ نگار) چند دن قبل ACکینٹ کی طرف سے اڈیالہ روڈ کے تاجروں کو احکامات صادر ہوئے کہ جو بلڈنگ 1 فٹ یا 2 فٹ سٹرک کی حدود میں آتی ہے اسکو اگر اپنی مدد آپ کے تحت توڑ دیا جائے تو بہتر ہو گا ورنہ انتظامیہ خود ایکشن لے کر تجاوزات کو ختم کر دے گی ،جس پر تاجروں اور بلڈنگ مالکان نے بہت مشاورت کی اور وفد کی صورت میں  AC کینٹ سے ملا قات کی اور فریاد کی کہ 1 یا 2 فٹ بلڈنگ توڑنے سے پوری بلڈنگ مثاتر ہو گی اس لئے ہمیں ریلیف دیا جائے اور ویسے بھی ایک یا دو فٹ پلازے ٹوٹنے سے سٹرک کی چوڑائی میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں ہو گا ،مگر انتظامیہ کی بے رحمی نے بلڈنگ مالکان اور تاجروں کے دل دکھی کر دئیے اور شدید ترین گرم موسم میں جب سانس لینا محال ہو چکا ہے ،تاجر اور بلڈنگ مالکان اپنے پلازوں کو توڑنے پر مجبور ہیں ،مہنگائی اور کاروبار نہ ہو نے کی وجہ سے پہلے ہی تاجر حال سے بے حال تھے اوپر سے انتظامیہ کی سختی نے انکے ارمانوں کا جنازہ نکال دیا ،بلڈنگ مالکان اور تاجروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے درد مندانہ درخواست کی ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے بے رحمانہ اقدامات کو روکنے کے احکامات صادر فرمائے جائیں تاکہ تاجر یکسوئی سے اپنے کاروبار کی طرف توجہ دے سکیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن