فتح جنگ(نامہ نگار ) سیاسی شخصیت سابق چیئرمین یونین کونسل کھنڈہ اور معروف ترقی پسند کاشتکار ملک غلام حسین چھجی مار نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب بارانی علاقوں کے کسانوں مویشی پال حضرات کا استحصال کر رہی ہے گندم بحران کے بعد اب ایک بار پھر عید قربان کے نزدیک جب جانوروں کی خریدو فروخت عروج پر ہوتی ہے کانگو وائرس کے نا م مویشی منڈیوں پر پابندی عائد کر کے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے،پوری دنیا میں زراعت اور لائیو سٹاک کی ترقی کیلئے ریاستیں ریلیف فراہم کرتی ہیں لیکن پاکستان جو ایک زرعی ملک ہے اکثریتی آبادی کا ذریعہ روزگا ر لائیو سٹاک اور زراعت ہے فارمرز کو سہولیات کی فراہم کرنے کی بجائے ان کو بے وزگار کرنے پر تلی ہوئی ہے اس بار گندم کے نرخ کم ہونے سے آئندہ سال گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے جبکہ مویشی پال حضرات کو نقصان پہنچانے کیلئے کانگو وائرس کا شوشا چھوڑ دیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ اگر کوئی بیماری ہے تو حکومت اور محکمہ لائیو سٹاک کی یہ ذمہ داری ہے کہ قبل از وقت جانوروں کی ویکسینشن کیلئے مویشی پالنے والوں کو اس بارے آگاہ کیا جائے انھوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ جانوروں کی