بھارہ کہو،دکاندار بلا خوف مہنگے داموں اشیائے ضروریہ فروخت کرنے لگے

Jun 03, 2024

 بھارہ کہو (نامہ نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی شہر بھارہ کہو میں مہنگائی میں کمی کے بجائے آئے روز اضافہ ہو رہا ہے اگر کوئی خریدار حکومتی احکامات کا حوالہ دینے کی کوشش کرے تو دکاندار یہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں کہ جہاں سے سستا ملے وہاں سے خرید لو ہماری دکانداری خراب نہ کرو بعض اوقات تقرار لڑائی جھگڑے میں تبدیل ہو جاتا ہے لیکن مجال ہے کہ حکومتی ادارے اور ضلعی انتظامیہ اس خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں اپنا کوئی کردار ادا کرے جسکی وجہ سے عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے بعض کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے جھوٹے وعدے کرتی ہے اگر حکومت مہنگائی کم کرنے میں سنجیدہ ہے تو حکومتی ادارے مہنگائی کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کیوں نہیں کر رہے۔

مزیدخبریں