مندرہ (نامہ نگار) ساکن آراضی حسنال کے رہائشی محمد اقدس اکرام نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ میں پولٹری کا کاروبار کرتا ہوں کہ اپنی گاڑی میں انڈے لوڈ تھے جب گمنٹی کے پاس پہنچا تو پٹرولنگ پوسٹ کے اہلکاروں نے روکا اے ایس آئی عبدالصغیر نے کہا کہ دوعدد انڈوں کی ٹرے دے جاؤ میرے انکار پر موصوف اگ بگولہ ہو گیا کہ اب تمہیں اور تمہاری گاڑی کو بھی بند کرتا ہوں میں نے کہا میں چیک پوسٹ سے چند سو گز کے فاصلہ پر رہتا ہوں تو اس نے کہا مقامی لوگوں کو تو کسی صورت نیں چھوڑتا اور میری گاڑی کو بند کر دیا گاڑی کے اندر انڈوں کی سیل مبلغ چار لاکھ پڑی تھی وہ قبضہ میں لے لی اور تھانہ مندرہ میں پرچہ دے دیا یے جو میرے ساتھ سخت زیادتی ہوی یے ادھر علاقہ کی سماجی سیاسی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیٹرولنگ پوسٹ کے اعلی حکام کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ان کرپٹ راشی اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی جائے اور مذکورہ پوسٹ پر فرض شناس عملہ تعینات کر کے ان سے نجات دلائی جائے۔
پٹرولنگ پوسٹ غوثیہ چوک مندرہ کے اہلکاروں نے انت مچا دی
Jun 03, 2024